لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تینوں زونوں کی 98 کرکٹ کلبوں نے ایل سی سی اے کے آئندہ الیکشن میں سابق صدر خواجہ ندیم احمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلادیا ۔ منگل کے روزعامر الیاس بٹ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ایل سی سی کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد نے کہاکہ ایل سی سی کے الیکشن میں کلبوں کی اکثریت کی حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایل سی سی اے میں ہم اپنے تین سالہ دور میں کھیل کو صحیح سمت میں لے جانے میں کامیاب رہے اور میں کلبوں کی حمایت پر ان کا مشکور ہوں ۔