میرپور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 40 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 247 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ تمیم اقبال 58، رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیشم اور اینڈرسن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیو کیچ 19، ردر فورڈ ایک، ایلیٹ 14، ٹیلر 45، کورے اینڈرسن 37، کپتان برینڈن میکولم 14، لدتھم صفر، نیشم 8، میکولم 25 اور ساوتھی صفر رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ملز 27 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ مشرفی مرتضیٰ اور سوہاگ غازی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوہاگ غازی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو فتح اللہ میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے شروع ہو گا۔
بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ون ڈے ہرا کر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
Nov 01, 2013