ایشین گیمز 2014ءمیں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت سوالیہ نشان بن گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے بعد ایشین گیمز 2014ءمیں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ایشین گیمز میں شرکت کی خواہش مند کھیلوں کی تنظیموں کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ 21 اکتوبر تک رابطے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 21 اکتوبر تک اپنی دستیابی ظاہر کرنے کا لیٹر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ یاد دہانی بھی کرائی گئی تھی لیکن پی ایچ ایف حکام کی جانب سے مسلسل سرد مہری ظاہر کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن