پاکستان ‘ جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو گا‘ سیریز برابر کرینگے‘ مصباح الحق: کامیابی کے لئے میدان میں اتریں گے‘ ڈویلیئرز

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم میں آج 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عمر امین کی جگہ اسد شفیق یا صہیب مقصود جبکہ عمر اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ کولن انگرام جوکہ گذشتہ دس اننگز میں کچھ کر دکھانے میں ناکام رہے ہیں، ان کی جگہ کوئنٹن ڈی کاک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے میچ کی شکست کو بھول کر میدان میں اُتریں گے۔ تمام کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اگر ماضی میں کھوئے رہے تو آگے بڑھنا مشکل ہو گا۔ آج میچ کو نیا سمجھکر کھیلیں گے۔ تمام تر توجہ سیریز برابر کرنے پر ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ پاکستان کیخلاف پہلے میچ میں ایک رنز سے کامیابی نہیں بھلا سکتے۔ میچ میں وکٹیں حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ جب ٹوٹل سکور ہی کم ہو تو دبا¶ بڑھ جاتا ہے۔ کھلاڑیوں نے بلے بازی میں بھی مایوس کیا تاہم با¶لرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ آج پھر کامیابی کیلئے میدان میں اُتریں گے۔ ہوم گرا¶نڈ اور نیوٹرل مقام پر کھیلنا فرق پڑتا ہے۔ کھلاڑی کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں، میچ کو آسان نہیں لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اوپنر احمد شہزاد جوکہ پہلے میچ میں رننگ کے دوران فیلڈر کی ٹکر سے زخمی ہو گئے تھے ان کو 2 ٹانکے لگے۔ وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...