نااہل حکمران تاجروں کو ٹیکسوں کے جال میں جکڑنا چاہتے ہیں: خالد پرویز

Nov 01, 2013

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ ہماری قومی معیشت اچھے  قدرتی وسائل اور ہنرمند افرادی قوت رکھنے کے باوجود صرف اس لئے دگرگوں حالت میں ہے کہ ملک کو چلانے والی لیدرشپ نااہل ہے۔ وہ کاروباری طبقے کو سہولتیں دینے اور اسے نئی سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے بجائے نت نئے ظالمانہ ٹیکسوں کے جال میں جکڑنا چاہتی ہے۔ ایوانوں میں بیٹھے افراد کی اکثریت ٹیکس نہیں دیتی۔ حکمران طبقہ اور بیورو کریسی اپنے انتظامی اخراجات اور مراعات کم کرنے کیلئے تیار نہیں۔ خوفناک حد تک بڑھی کرپشن پر قابو پانے کمی کسی کو فکر نہیں۔ ضروریات زندگی کی اشیاء یعنی فوڈ یا باسکٹ کو کارٹل بنا کر مہنگا کرنے والوں کے خلاف کوئی عبرتناک کارروائی نہیں کی۔

مزیدخبریں