امریکی ”گلوبل ہاک“ ڈرون 60 ہزار فٹ بلندی سے کسی شخص کی نگرانی کر سکتا ہے

امریکی ”گلوبل ہاک“ ڈرون 60 ہزار فٹ بلندی سے کسی شخص کی نگرانی کر سکتا ہے

Nov 01, 2013

لندن (بی بی سی اردو) امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں واقع گرینڈ فوکس ایئربیس میں امریکی فوج کا جدید ترین جاسوس طیارہ گلوبل ہاک تیل کے ایک ٹینک میں آدھی دنیا کے گرد چکر لگا سکتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلندی سے کسی شخص کی نگرانی کر سکتا ہے چاہے اس وقت بادل ہی کیوں نہ چھائے ہوئے ہوں۔ اس پر زبردست رازداری برتی جا رہی ہے۔یہ ڈرون شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی نشاندہی کر سکتا ہے یا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی نگرانی کر سکتا ہے۔ گرینڈ فوکس فوجی اڈے میں ڈرون آپریشنز کے سربراہ کرنل لارنس سپینٹا کے مطابق ہاک 24 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ فیصلہ سازوں کو بہت ہی زبردست انٹیلی جنس معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم ان معلومات کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔ بی بی سی کے مطابق گلوبل ہاک ہتھیاروں سے مسلح نہیں ہے لیکن پھر بھی اس کے استعمال پر بہت راز داری برتی جا رہی ہے۔اس فوجی اڈے پر بہت ہی کم شواہد ہیں کہ امریکی فوج رازداری کو ختم کرنے والی ہے حتیٰ کہ امریکی فضائیہ کے عملے نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کے لیے اپنے نام کے بیج بھی ہٹا دیے۔
گلوبل ہاک طیارہ

مزیدخبریں