دوحہ: فٹ بالر زیدان کا ”ہیڈ بٹ“ مجسمہ ہٹا دیا گیا

دوحہ: فٹ بالر زیدان کا ”ہیڈ بٹ“ مجسمہ ہٹا دیا گیا

 دوحہ (بی بی سی اردو) قطر کے حکام نے دارالحکومت دوحہ سے فرانسیسی فٹ بالر زین الدین زیدان کا سولہ فٹ کا کانسی کا مجسمہ ہٹا دیا ہے۔ اس مجسمے میں زیدان دوسرے کھلاڑی کو سینے میں اپنے سر سے ٹکر مار رہے ہیں۔مذہبی ودیگر گروہوں کا موقف تھا کہ اس مجسمے سے بت پرستی اور تشددکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ دوسری جانب دیگر کا کہنا تھا اس میں تشدد کا عنصر شامل ہے۔  2006ءمیں ورلڈ کپ فائنل میں زیدان نے اٹلی کے دفاعی کھلاڑی میتاراتزی کو اپنی والدہ سے متعلق بد کلامی پر ٹکر ماری تھی۔ چند ہفتے قبل لگائے گئے اس مجسمے پر مذہبی گروہوں کا موقف تھا کہ اس مجسمے سے بت پرستی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے دوسری جانب دیگر کا کہنا تھا اس میں تشدد کا عنصر شامل ہے۔ مجسمے کو سنہ 2012 میں الجیریا نژاد فرانسیسی آرٹسٹ عادل عبدالصمد نے بنایا تھا۔ دوحہ لانے سے قبل اس کی نمائش پیرس میں کی گئی تھی جہاں قطر کی میوزیم اتھارٹی نے اس مجسمے کو خرید لیا تھا۔
زیدان مجسمہ

ای پیپر دی نیشن