لاہور(خصوصی نامہ نگار ) بادشاہی مسجد لاہور میں سالانہ شہادت سیدنا امام حسین ؓامن کانفرنس خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزادزکی یر صدارت منعقدہوئی جس میں مہمان خصوصی کمشنر لاہورراشد محمود ،سی سی پی او لاہورامین اویس کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ،مولاناشکیل الرحمن ناصر، مولانا عباس، علامہ وقار الحسنین نقوی، مولانامحمد نعیم بادشاہ، بلال احمد میر ،علامہ سید کاظم رضا نقوی،مولانا حسین احمد اعوان اورمولانا مفتی سیف اللہ خالد نے خطاب کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبد الخبیر آزادنے کہا کہ حضرت سیدنا حسین ؓ کی شہادت سے ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا سبق ملتا ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء ‘مذہبی راہنما اور عوام الناس پر ذمہ داری عا ئد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکراسلام وطن اور امن و سلامتی کے دشمنوں‘ تخریب کاروں کے تمام تر مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں۔