لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت کا جماعت اسلامی کے امیر کو سزائے موت دینا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے، مطیع الرحمن نظامی کا اصل جرم یہ تھا کہ وہ نظریہ پاکستان سے غداری کے مرتکب نہ ہوئے ، انہوں نے مشرقی پاکستان میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اُنہوں نے کہا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ناپاک کو شش کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔