لاہور (پ ر) موبی لنک کی جانب سے پاکستان بھر میں پریس کلب اداروں کی ترقی کیلئے مالیاتی اور تکنیکی معاونت کا پروگرام جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ دنوں، فیصل آباد پریس کلب میں نیا کمپیوٹر لیب قائم کر دیا گیا ہے جس میں جدید ترین کمپیوٹروں کے علاوہ ڈیجیٹل پرنٹنگ، سکیننگ اور مواصلاتی رابطوں کے آلات اور سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں اس نئے لیب کی افتتاحی تقریب میں موبی لنک کے ڈائریکٹر سیلز، فیصل نثار اور فیصل آباد پریس کلب کے صدر شاہد علی بھی شریک ہوئے۔
موبی لنک کی جانب سے فیصل آباد پریس کلب میں کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام
Nov 01, 2014