لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا درست فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کے ارکان میں استعفوں پر اختلاف ہے وہ اپنے قائد کے ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں اور دھرنے سے تنگ آ چکا ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے سے مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی سیاست اپنی سیاسی موت مر چکی ہے ان کو اور ان کے اتحادی کو سمجھ آ گئی ہے کہ وہ حکومت کو کبھی نہیں گرا سکتے جمہوریت اور حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے کی تمام کوشش رائیگاں ہو گئی ہے۔