نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ نے درآمدی یوریا کی ترسیل اور تقسیم کا انتظام مکمل کر لیا

Nov 01, 2014

لاہور (پ ر) ربیع 2014-15ء کیلئے درآمدی یوریا کی ترسیل اور مارکیٹنگ کیلئے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے بندرگاہوں سے ترسیل اور تقسیم کا مکمل انتظام کر لیا ہے یوریا درآمد ہونے کے بعد پورے ملک میں پھیلے ہوئے کمپنی کے سٹوروں اور ڈیلرز کو کھاد پالیسی کے مطابق فوری دستیاب ہوگی گورنمنٹ نے کھاد کی طلب اور رسد کے فرق سے نمٹنے کیلئے 6 لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسانوں کو کھاد کی کمی کا سامنا کرنا پڑے مجوزہ درآمد کھاد سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور کسانوں کو گورنمنٹ کی مقرر شدہ قیمت پر کھاد دستیاب ہوگی۔

مزیدخبریں