کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 30300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔سرمایہ کاری مالیت میں31ارب99کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 172.44پوائنٹس اضافے سے 30376.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب 99کروڑ63 لاکھ 48ہزار 278روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب33ارب 69کروڑ86لاکھ 73ہزار 357روپے ہوگئی ۔۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںگزشتہ روز تیزی رہی اور ایل ایس ای 25انڈیکس 47.26 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 5268.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 36کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 4 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔