افغان کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے تیار ہے : آغا شیر ہمکار

Nov 01, 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  2015ء عالمی کپ سے پہلے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے پلاننگ کرے تو اس سے دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی اور پاکستان کے عوام کو بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان خیالات کااظہار افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے منیجر آغا شیر ہمکار نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری قومی ٹیم بھی پاکستان آ کر کھیلنا چاہتی ہے۔ ہمارے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بہت کام ہو رہا ہے۔ مستقبل میں جلد ہی افغانستان کرکٹ ٹیم اپنی حیثیت منوانے میں کامیاب ہو جائیگی۔

مزیدخبریں