پانچ میچوں کی سیریز کیلئے قومی ہاکی ٹیم 20 نومبر کو کوریا روانہ ہو گی : شہناز شیخ

Nov 01, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے کوریا نے پاکستان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز کیلئے دعوت دیدی ہے۔ قومی ٹیم 20 نومبر کو کوریا روانہ ہوگی۔ بھارت میں منعقد ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان 11 نومبر کو ٹرائلز کے بعد کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے نوائے وقت کیساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے والے تمام کھلاڑی عاشورہ کے فوری بعد کیمپ میں رپورٹ کر دینگے۔ بھارت میں منعقد ہونیوالے سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں پنجاب کی نمائندگی کرنے کیلئے سات کھلاڑی آج واپس لاہور چلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں چار سے پانچ نئے چہرے متعارف کرائیں جائینگے۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے آرمی کے ٹرینر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ فیلڈ پلے میں اٹیکنگ پیٹرن کے ساتھ ساتھ پنلٹی شوٹ آوٹ اور پنلٹی کارنر پر توجہ دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں