کراچی (اے ایف پی) پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 21 خواتین ٹورنامنٹ کو ملالہ یوسف زئی کے نام سے منعقد کرائے گا۔ خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے کرکٹ بورڈ حکام نے دسمبر میں ہونیوالے انڈر 21 خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ ملالہ کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ امید ہے اقدام سے خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ دسمبر میں منعقد ہو گا۔