لاہور(سپورٹس رپورٹر)ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی قومی ٹیم کے بلے بازوںنے چار نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔ یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ پر 236 رنز کی ریکارڈ پارٹنر کا اعزاز حاصل کیا۔ مصباح الحق 27 ویں نصف سنچری مکمل کرکے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ میچز میں بطور کپتان 2409 رنز کا ہندسہ عبور کر کے پاکستا نی کپتانوںمیں پہلے نمبر پر آگئے ۔ اس سے پہلے عمران خان 2408 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے۔ یونس خان نے 10 ویں بار 150 رنز بنا کرسابق کپتان جاوید میانداد کا پاکستانی ریکارڈ برابر کیا۔ یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی ڈبل سنچری مکمل کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ابوظہبی ٹیسٹ : قومی کرکٹ ٹیم نے 4 نئے ریکارڈ بنا ڈالے
Nov 01, 2014