قائداعظم ٹرافی، چوتھے راؤنڈ میں 5 کھلاڑیوں کی شاندار سنچریاں

Nov 01, 2014

کراچی (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے رائونڈ میں ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل ، سعید بن ناصر ، اکبر رحمان ، وجیہ الدین نے شاندار سنچریاںجبکہ نوید ملک، عامر سجاد، سرمد بھٹی ، زوہیب خان نے نصف سنچریاں بنائیں ۔بولنگ میں فاسٹ بولر محمدسمیع نے7 شکار کئے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں واپڈا نے کراچی ڈولفنز کے خلاف223 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔واپڈا 96اوورز میں303 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔عدنان رئیس نے141 رنزکی عمدہ اننگ تراشی۔ عامر سجاد نے68 بنائے۔ عدیل ملک نے4 اور امیر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ کراچی  دوسری اننگ میں 8اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے25 رنز بنالئے۔ پشاور میں پشارو پینتھرز پہلی اننگ میں126 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔گوہر علی نے53 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ محمد سیمع نے7 اورسہیل خان نے2 وکٹ حاصل کئے۔ پورٹ قاسم نے دوسری اننگ میں70 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر270 رنز بنالئے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور اور عمر امین بد قسمتی سے96,96 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ راولپنڈی میں راولپنڈی ریمز پہلی اننگ میں 205رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کاشف دائود نے5 ،محمد خلیل نے2 وکٹ حاصل کئے۔ ملتان میں نیشنل بینک کامران اکمل اور اکبر رحمان کی شاندار سنچریوں کی بدولت96 اوورز میں390 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کامران اکمل نے126، اکبر رحمان نے113 رنز بنائے۔ دوسری اننگ میں 322رنز کے خسارے کے بعد کھیل کے اختتام پر ملتان ٹائیگرز نے3 وکٹوں پر137 رنز بنالئے۔ یونائیٹڈ بینک نے پہلی اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر358 رنز بنالئے۔ سعید بن ناصر اور وجیہ الدین نے سنچریاں بنائیں۔ محمد سعید نے2 وکٹ لئے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں اسلام آباد لیپرڈز نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی پہلی اننگ262 رنز کے جواب میں236 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔سوئی ناردرن نے پہلی اننگ میں26 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

مزیدخبریں