انڈر 19 کرکٹ : افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئی افغانستان انڈر 19 نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 69 رنز سے ہرا کر سیریز 2-1 سے نام کر لی۔افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 45 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223   رنز بنائے۔احسان اللہ65 ،محمد سردار 56 ناٹ آؤٹ اورحضرت اللہ42   رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے شہابل خان  نے 3 ،عامر جمال نے 2 جبکہ اویس اقبال اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان انڈر 19  ٹیم 41.3 اوورز میں صرف 154 رنز ہی بنا سکی۔یوسف بابر32 اورعمر مسعود31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان انڈر 19 کی جانب سے ظہیر خان نے تین کھلاڑیو ں کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔احسان اللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...