ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ، 110 نام ای سی ایل میں شامل

Nov 01, 2015

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے بڑے ٹیکس چوروں کیخلاف ایف بی آر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ تین سال میں 110 معاشی جرائم کے مرتکب ہونے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاچکے ہیں۔ ای سی ایل میں ڈالے جانے والے نام پچاس ملین روپے سے زیادہ ٹیکس چوری کرنے والے ہیں اور مکمل ادائیگی کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔ ایف بی آر نے اپنے آر ٹی او کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کے کیسز کی مکمل پیروی کی جائے اور محکمہ داخلہ سے رابطہ رکھا جائے۔
ٹیکس چور

مزیدخبریں