وزیراعلیٰ نے 4 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی

Nov 01, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقہ عبدالحکیم میں مخالفین کی جانب سے چار سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا زخمی بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے۔ 

مزیدخبریں