لاہور ( نمائندہ سپورٹس) قطر کلاسک سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کھلاڑی بھی ہار کر باہر ہو گئے۔ دوحہ میں جاری قطر کلاسک سکواش ٹورنامنٹ میں ناصر اقبال فرانسیسی کھلاڑی سے شکست کھا کر واپسی کا ٹکٹ کٹوابیٹھے۔کوالیفائنگ فائنل میں ناصر اقبال کو 1-3 کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس سے قبل طیب اسلم کویتی کھلاڑی سے کوالیفائنگ فائنلز ہار کر باہر ہوگئے تھے۔