لندن (نیٹ نیوز) برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان میں طلاق کی وجہ جمائما نہیں بلکہ ریحام خان کا ماضی ہے۔ دو ہفتے پہلے علیحدگی ہو چکی تھی۔ اعلان دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد ہونا طے پایا تھا۔ ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی ٹوٹنے کا الزام جمائما پر لگانا غلط ہے، ویدر گرل کا متنازعہ ماضی شادی ٹوٹنے کی وجہ بنا۔ اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں دو ہفتے سے الگ رہ رہے تھے اور یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے تک اس خبر کو عوام کے سامنے نہیں لایا جائے گا۔ اخبار کے مطابق عمران اور ریحام کی شادی شروع سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی۔ کپتان کی فیملی اور دوستوں کو مغربی کلچر میں رہی ریحام برداشت نہیں تھی۔