عمران ریحام علیحدگی”ہاٹ ایشو“ بنا رہا چیئرمین پی ٹی آئی نے ریحام کے پرسنل سٹاف کو بنی گالہ میں داخلے سے منع کر دیا

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان میں ہونے والے ”طلاق“ بلدیاتی الیکشن پر صوبہ بھر میں ”ہارٹ ایشو“ بنی رہی۔ متعدد پولنگ سٹیشن اور امیدواروں کی طرف سے قائم رہنمائی مراکز میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں میں ”ریحام عمران علیٰحدگی“ پر چھیڑ چھاڑ جاری رہی۔ خواتین کے پولنگ سٹےشن پر ریحام خان کو مظلوم قرار دیا جاتا رہا۔ صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامیوں میں لڑائی کے متعدد واقعات میں الیکشن کی بجائے ”طلاق“ ایشو وجہ بنا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے طلاق کے بعد ریحام خان کے پرسنل سٹاف کو بنی گالہ میں داخلے سے منع کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے ریحام خان کے پرسنل سٹاف کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کیا اور انہیں ہدایت کی ریحام خان اور عمران خان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے اور اب ریحام بنی گالہ نہیں آئیں گی لہذا آپ بنی گالہ نہ جائیں۔ عمران خان کی طرف سے ہدایت کی گئی سٹاف کو بنی گالہ آنے سے منع کر دیا جائے اب ریحام کا ان سے رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ ریحام سے جڑی کوئی چیز بنی گالہ میں نہیں دیکھنا چاہتا۔

ہاٹ ایشو

ای پیپر دی نیشن