الیکشن جیتنے والے امیدواروں اور حامیوں کا جشن، بھنگڑے، آتش بازی ، مٹھائیاں تقسیم

لاہور+ کراچی (رپورٹنگ ٹیم + نامہ نگار) پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے نتائج آنے کے بعد جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، منچلوں نے آتش بازی کی اور کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں زیادہ تر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب ہونے پر حکومتی جماعت جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے واضح کامیابی پر جشن منایا۔ منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کی علاقوں میں موٹر سائیکل ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ پہلے اور دوسرے نمبر پر نہ آنے والے امیدواروں نے انتخابی نتائج کے بعد اپنے موبائل فون بند کردئیے جبکہ بعض امیدوار گھروں سے بھی غائب ہو گئے۔ جشن کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، قصور، ننکانہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن جشن مناتے رہے۔ نوجوان وزیراعظم میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ کامیاب امیدوار اپنے حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے رہے۔ جیت کی خوشی میں ایم این اے ملک ریاض کے ڈیرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے ایم این اے کے بھائی ملک ابرار کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ بیڈن روڈ پر بھی کافی دیر فائرنگ ہوتی رہی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...