بلاول بھٹو نے اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کیا ووٹروں کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا

Nov 01, 2015

نوڈیرو + لاڑکانہ (آن لائن + صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے دوران لاڑکانہ کے علاقہ نوڈیرو میں میجر مجاہد شہید سکول میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر پولنگ سٹیشن کو خالی کروا لیا گیا اور عام ووٹرز کو باہر نکال دیا گیا اور وہ ووٹ کاسٹ کئے بغیر واپس چلے گئے، رکن سندھ اسمبلی محمد علی بھٹو بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے خوشگوار موڈ میں پیپلز پارٹی کے لئے ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے بلاول کو گھیرے رکھا اور سیلفیاں بنوائیں۔ کارکنوں نے جئے بھٹو کے نعرے بلند کئے، بلاول بھٹو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نوڈیرو ہائوس روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں