قصور (نامہ نگار) تحصیل پتوکی میں ایم پی اے آصف نکئی نے تلخ کلامی پر عوامی تحریک کے امیدوار کو تھپڑ مار دیا۔ یونین کونسل واں آدھن کی وارڈ نمبر 4 میں پولنگ سٹیشن پر تلخی ہوئی جس پر آصف نکئی نے امیدوار محمد اصغر کو تھپڑ مار دیا۔ (ق) لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم پی اے آصف نکئی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ عوامی تحریک کے امیدوار محمد اصغر یہ الیکشن بھی ہار چکے ہیں۔ الیکشن کمشن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔