پولیس، پریذائڈنگ افسروں نے”رات“ پولنگ سٹیشنز پر گزاری، 24گھنٹے سے زائد”جاگتے“ رہے

Nov 01, 2015

لاہور (آن لائن) بلدیاتی الیکشن میں انتہائی حساس اور حساس اضلاع کے پولنگ سٹیشن کے لئے استعمال ہونے والے بےلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی حفاظت کےلئے متعلقہ پولیس عملہ اور پریذائڈنگ آفیسرز کو”رات“ پولنگ سٹیشن پر گزارنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ اس کےلئے الیکشن کمشن کی طرف سے کوئی تحریری حکم نامہ بھی جاری نہیں کیا گیا تھا، رات کو سونے اور کھانے پینے کا بھی کو ئی سرکاری اہتمام نہیں تھا۔ پولیس عملہ گزشتہ تیس گھنٹے سے جاگ رہا ہے جبکہ کھانے پینے کا بھی کوئی اہتمام نہیں ہے۔ متعدد پریذائڈنگ آفیسرز نے آن لائن گفتگو میں کہا کہ انتہائی سخت ڈیوٹی کے لئے انتہائی کم معاوضہ رکھا گیا ہے جبکہ پریذائڈنگ آفیسرز اور اسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز کی تنخواہ میں صرف ایک سو پچاس روپے کا فرق ہے۔
رات

مزیدخبریں