پی ٹی آئی قیادت کی حب الوطنی کا بھانڈہ پھوٹ گیا

Nov 01, 2016

راولپنڈی(نےوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر8ارشدمحمودقریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ایک بار پھر ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہی ہے،وزیراعلی خبرپختونخوا پرویز خٹک وفاق پر لشکرکشی کرنیکی دھمکیاں دے رہے ہےں عوام کے سامنے پی ٹی آئی کی قیادت کی حب الوطنی کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت و حکومت کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیگی ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو بندکرنیکا خواب دیکھنے والوں کو لال حویلی جلسہ یادرکھنا چاہیے جہاں خودکوفرزندر اولپنڈی کہنے والا شیخ رشیدچند لوگ بھی اکٹھے نہ کرسکا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کھلا رہے گا عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی عوام بھی باشعور ہیں انہیں سب نظرآرہا ہے کہ اس وقت کون ملکی معیشت،ملکی تعمیر وترقی اور سالمیت سے کھیل رہا ہے ،انشاءاللہ سابقہ دھرنوں کی طرح تحریک انصاف کا اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنیکا پروگرام بھی بری طرح ناکامی سے دوچارہوگا۔

مزیدخبریں