لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اُن کے کارکنوں کا راستہ روک کر حکمران خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور وفاق کو کمزور کرنے کا گناہِ عظیم کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کو نہ عوامی رائے کا احترام ہے اور نہ ہی عدالتی فیصلوں کا احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی پکڑ دھکڑ اور اُن پر تشدد شرم ناک اقدام ہے ۔