صوابی (این این آئی) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا سٹیج ٹوٹ گیا تاہم لوگوں نے سہار ا دیکر بچا لیا۔ صوابی میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا سٹیج ٹوٹ گیا جس سے وہ لڑکھڑا گئے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کے اوپر لکڑی کا بڑا تختہ رکھ کر سٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر کھڑے ہو کر پرویز خٹک پرجو ش خطاب کر رہے تھے۔ جس پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی سوار تھی تاہم حادثے میں کسی کو بھی چوٹیں نہیں آئیں اور سب لڑکھڑاتے ہوئے سنبھل گئے۔