سپریم کورٹ: وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارات کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرثانی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے مالی معاملات میں وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیارات کو کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف دائروفاقی حکومت کی نظرثانی کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ کیس کی سماعت 4 نومبر کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل تین رکنی بنچ کریگا۔ یادرہے عدالت نے ایک مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ مالی معاملات میں وزیر اعظم کی طرف سے کابینہ کو نظر انداز کر نا غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت نے قراردیا تھا کہ کسی بھی مالی بل کی منظوری کیلئے کابینہ سے پیشگی منظوری کو لازمی قرار دیا تھا تاہم عدالتی فیصلے کو وفاقی حکومت نے چیلنج کیا ہے جس کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...