مریم اورنگزیب نے ماسٹرز کنگز کالج لندن سے کیا

لاہور(نیٹ نیوز) مریم اورنگزیب جنہیں اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت بنایا گیا ہے وہ2013ء سے قومی اسمبلی کی رکن ہیں وہ سابق وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے گریجویشن کی، ماحولیات و ترقی کے شعبے میں ماسٹر ڈگری کنگز کالج لندن سے حاصل کی، اس سے قبل وہ سینئر کمیونیکشنز منیجر کے طور پر ورلڈ وائیڈ فنڈ سے منسلک رہی ہیں۔ مریم اور نگزیب خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...