اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں محمد زبیر عمر،ارکان قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان جہاں جلسہ یا دھرنا دینا چاہیں تو جگہ بتادیں لیکن اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن نہیں ہونے دیں گے کے پی کے کے صوبائی وزیر ڈنڈا برادر فورس نظر آرہے ہیں، تحرےک انصاف کی قےادت نے کس لئے فراہم کےا ہے ۔پکڑی شراب جاتی ہے اسے شہد کا نام دے دےا جاتا ہیں،بلیک لیبل شہد پہلی مرتبہ مارکیٹ میں آیا ہے گورنر راج کیلئے ہمیشہ افواہیں پھیلائی گئیں، خیبر پختونخوا میں ہم نے حکومت بنانی ہوتی کو کسی اور کو حکومت بنانے ہی نہ دیتے،کے پی کے میں تبدیلی صرف اسمبلی کے ذریعے ہی آئے گی۔وہ پیر کو پی آئی ڈی مےں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا عمران خان تلاشی کی بجائے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے چل پڑے ہےں ، پکڑی گئی شراب کو شہد کا نام دیا جارہا ہے،بلیک لیبل شہد مارکیٹ میں پہلی بار دیکھا گیا ہے،پرویز خٹک اسلحہ اور شہد بیچنا بند کریں،دس لاکھ کی بات کرنے والے 50ہزار لوگ بھی نہیں لاسکتے،وفاقی دارالحکومت کے اسکول اور اسپتالوں کو کھلا رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،،احتجاج کے نام پر فساد پہلی بار دیکھ رہے ہیں،احتساب کا نعرہ لگانے والوں کا خود احتساب ہونا چاہیے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی،عمران خان 10لاکھ افراد لے آئیں،ہم جگہ کا انتظام کرلیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں مقررہ جگہ پر دھرنے کی اجازت دے دی ہے،لاک ڈاﺅن کے نام پر عمران صاحب دارالحکومت کو بند کرنے جارہے ہیں،سکولوںاور ہسپتالوں کو کھلا رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے،احتجاج کرنے آئیں ہم سہولیات دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو آزاد عدلیہ پر فخر ہے،ہر عدالتی فیصلے کوقبول کریں گے،پانامہ پیپرز کا حساب لینے والے خود پانامہ لیکس میں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے رکن دانیال عزیز نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے مطابق مونس الہی سنگاپور میں آف شور کمپنی بنارکھی ہے،عمران خان کے سارے خاندان کا نام پانامہ لسٹ میں شامل ہے،جہانگیر ترین اور علیم خان نے خود تسلیم کیا کہ ہماری آف شور کمپنی ہے آج (منگل) الیکشن کمیشن میںعمران خان اور جہانگیر ترین کی تلاشی ہو گی۔ احتساب کا نعرہ وہ لگارہے ہیں،جن کا خود احتساب ہونا باقی ہے۔پانامہ پیپرز پر عمران خان قوم کے ساتھ گھناﺅنا مذاق کررہے ہیں۔قومی اسمبلی کے رکن طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج کے نام پر فساد پہلی باردیکھ رہے ہیں،صوبائی حکومت پہلی مرتبہ اپنے ہی وفاق پر قبضہ کرنے چلی ہے،پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کی گاڑی سے سرکاری اسلحہ برآمد ہوا،بلٹ پروف جیکٹس اور آنسو گیس کے شیل برآمد ہوئے،انہوں نے کہا کہ عمران کان ذہنی طور پر بیمار ہیں،بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پرویز خٹک خیبرپختونخوا سے دودھ اور شہد کی بوتلیں بھر کر لارہے ہیں،پرویز خٹک تقسیم پھیلانے کی بجائے پہلے پاکستانی بنیں،ملک کا کوئی ایسا ادارہ نہیں جس کو عمران خان نے دھمکیاں نہ دی ہوں،عمران خان باقاعدہ اعلان کرکے پاک سیکرٹریٹ بند کرنا چاہتے ہیں،عمران خان کے الزامات کو بڑی دیر تک برداشت کیا،پہلے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عمران خان کو نوٹس بھجوایا،اب مریم نواز نے علیم خان کونوٹس بھجوایا ہے