اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + صباح نیوز + این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن میں جاری خون خرابے اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ دہشت گرد گروپوں کو یمن کو مزید غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ وہ پاکستان میں یمن کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد مطاہر علی شابی سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے اور تمام تنازعات کا حل نکالنا چاہئے۔ اس موقع پر یمن کے سفیر مطاہر نے یمن کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے تعاون کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یمن سفیر
یمن میں جاری خون خرابے پر گہری تشویش ہے: طارق فاطمی
Nov 01, 2016