پاکستان بہت خوبصورت ملک ہمسائیگی اور دوستی پر فخر ہے: اہلیہ چینی سفیر

Nov 01, 2016

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے۔ ہمیں پاکستان کے ہمسائیگی اور دوستی پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار چینی سفیر کی اہلیہ میڈیم بائو نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ڈی جی پی این سی اے سے ملاقات کی۔ اور دونوں ممالک کے مابین فنونِ لطیفہ کے شعبہ میں جاری تعاون اور ہونے والے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ایک ثقافتی طائفہ پاکستان کا دورہ کریگا۔ اس سلسلے میں ایک چائنیز ٹی وی ڈرامہ کو اردو میں ڈب کیا گیا ہے جو جلد ہی پی ٹی وی پر آن ائیر ہو گا۔ انہوں نے معزز مہمان کا پی این سی اے کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ چائنیز سٹیج ڈراموں کے سکریپٹ ٹرانسلیٹ کر کے پی این سی میں پیش کریں۔ مادام بائو نے جمال شاہ کو مارشل آرٹ اور چائینز ڈانسز کے ملبوسات(کاسٹیوم ) کا تحفہ پیش کیا۔

مزیدخبریں