بھارتی فوج نے چارواہ اور باغ سر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا

Nov 01, 2016 | 17:05

ویب ڈیسک

بزدل بھارتی فوج نے سرحدوں پر جارحیت کی انتہا کر رکھی ہے، بھارتی فوج نے ایک بار پھر چارواہ اور باغ سر سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے برسائے، فائرنگ کا سلسلہ صبح پانچ بجے کے قریب شروع ہوا، ہمالہ، چارواہ، کھنور اور دیگر دیہات بھارتی جارحیت کی زد میں آئے.
پاکستان کی جانب سے بھارتی سفاکیت کا بھرپور انداز سے جواب دیا گیا جس کے بعد بزدل بھارت دم دبا کر پھر بھاگ گیا. اس سے پہلے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں چار شہری شہید جبکہ چھ زخمی ہو گئے. پاک فوج کی جوابی کارراوئی کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔
بھارتی فوج نے اڑی حملے کے ڈرامے کے بعد سرحدوں پر محاذ کھول رکھا ہے، نریندر مودی نے اپنی بزدل فوج کو پاکستان کے خلاف جارحیت کی کھلی چھٹی دے دی، سرحدوں پر بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک متعدد شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں