لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے ایک نوعیت کی تین الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستیں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید، عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق اے چوہدری اوراظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئیں۔ درخواستوں میں بتایا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نفاذ کر دی ہے۔ احتجاج شہریوں اور سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے۔ صوبائی حکومت شہریوں کو آئینی حق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ درخواستوں میں عدالت سے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ درخواستوں پر مزید سماعت تین نومبر کو ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے
Nov 01, 2016 | 17:23