چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے جہانگیرترین کی درخواست کی سماعت کیجس میں الزام لگایاگیا کہ سپیکرقومی اسمبلی نےبدنیتی اورمن گھڑت الزامات پرریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا،،جس کافیصلہ دو نومبر کو سنایاجارہاہے.کمیشن نے فیصلہ سنایا تو یہ سپیکرکے حکم کی توثیق ہوگیجس پر چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ آپ کی بے چینی بے معنی اور قبل ازوقت ہے,عدالت کو ایسےفیصلوں کےعدالتی جائزہ کااختیارہے.انہوں نےریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے دیں، ضروری ہواتو فیصلے کاجائزہ لیں گے. عدالت نےالیکشن کمیشن سے جہانگیرترین کےخلاف ریفرنس کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت پندرہ نومبرتک ملتوی کردی.