سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے موقع پر فریقین کوتحقیقات کے حوالے سے مختلف آپشنز دیں، جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن رہنما سر جوڑکربیٹھ گئے،شیخ رشیدکپتان سے مشاورت کے لیے بنی گالہ پہنچے،ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہناتھاکہ عوامی مسلم لیگ کسی جوڈیشل کمیشن کی حمایت نہیں کرے گی، موجودہ بینچ سے ہی فیصلہ چاہتے ہیں، تاہم تحریک انصاف نے کیا کرنا ہے، وہ اپنا فیصلہ کررہے گی.انہوں نے کہا کہ دو نومبر کا دھرنا ہر قیمت پر ہوگا اور جو گھروں سے نہیں نکلے گا وہ نواز شریف کے ساتھ ہوگا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عدالت سے استدعاکریں گےکہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے،عمران خان سے ملاقات میں اتناہی مشورہ دیاجتناانہوں نے مانگا، ضرورت سےزیادہ شیخ ہوں،نہ کچھ زیادہ دیتاہوں نہ لیتا ہوں، یقین ہے کہ عمران خان دو نومبرکو بنی گالہ سے باہر آئیں گے۔