چین کی بجلی سے چلنے والی بسیں تیار کرنیوالی کمپنی نے یہاں 34ویں بین الاقوامی میلے میں بس کے ماڈل کی نقاب کشائی کی۔ کمپنی کا کہنا ہے بہت جلد ہوانا کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والی چین کی تیار کردہ بسیں دوڑنے لگیں گی ، لاطینی امریکہ میں مسافروں کے آنے جانے کیلئے بجلی سے چلنے والی بسوں کا استعمال پہلی بار کیا جائے گا ، ہوانا میں منعقد کیا گیا یہ بین الاقوامی میلہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیوبا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹر آئی وان چاکون نے توقع ظاہر کی ہے کہ یوٹانگ بسیں بہت جلد ہوانا کی شہری بسوں کا حصہ بن جائیں گی اور اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو پھر انہیں پورے ملک میں چلایا جائے گا ۔
بجلی سے چلنے والی چینی بسیں اب ہوانا کی سڑکوں پر دوڑیں گی
Nov 01, 2016 | 20:20