ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) 2 سالہ بچہ گرم چائے گرنے سے بری طرح جھلس کر شدید زخمی، رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور میں داخل مگر ہسپتال انتظامیہ کی ہڑتال کے باعث معصوم بچہ گھنٹوں تڑپتا رہا۔ نواحی گائوں چک نمبر 330 ڈبلیو بی کے محمد جاوید کا 2 سالہ بیٹا محمد ارشد گرم چائے گرنے کے باعث بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ لواحقین رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور لائے۔