کراچی ( نیو ز رپو رٹر ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جے یو پی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر سید ناصر جمیل ہاشمی کی قیادت میں تحریک لبیک یارسول اللہ کی طرف سے ڈی چوک کے دھرنے میںپہنچا وفد میں پیر سعید احمد نقشبندی صاحبزادہ حسیب نذیری ،راجہ حشمت ،علامہ دانش علی حیدری شامل تھے تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور دیگر عہدیداران نے وفد کا استقبال کیا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر ناصر جمیل ہاشمی نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول نے جن 6مطالبات کیلئے دھرنا دیا ہے یہ صرف تحریک کے نہیں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ان سازشی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جنہوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی سازش کی تھی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں سازشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے ایک سازش کے تحت 7C,7Bکی ترمیم ختم کردی گئی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ ترمیم بحال کی جائے انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر پارٹی کا حق بنتاہے حکومت نے اس دھرنے کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں پورے ملک میں دھرنوں کے سلسلے جاری ہیںراستے بند ہورہے ہیں لیکن حکومت کو کسی کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے حکومت دھرنے والوں کے یہ مطالبات فوری منظور کرے آخر میں تحریک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔
جے یو پی دھر نا
جے یو پی کاوفد تحریک لبیک یا رسو ل اللہ کے اسلام آبا د ھر نے میں پہنچ گیا
Nov 01, 2017