لڑکی سے دوستی پر لڑکے کی بہن کو برہنہ بازار میں گھمایا‘ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور/ ڈی آئی خان (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی خان میں 16سالہ لڑکی کو برہنہ بازار میں چکر لگانے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد میںخیبر پی کے حکومت سے فوری ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیاڈیرہ اسماعیل خان میں 16سالہ لڑکی کو برہنہ سرے بازار گھمانا انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔لڑکی مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن اہل علاقہ تماشائی بنے رہے۔ لہٰذا یہ ایوان اس واقعے پر انتہائی غم اور غصے کا اظہار کرتا ہے اور خیبر پی کے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس گھنائونے کھیل میں ملوث ملزموں فوری گرفتار کیا جائے اور ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔بچی کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خیبر پی کے کی حکومت فوری اور یقینی اقدامات کرے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک کا واقعہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لڑکے کی لڑکی سے دوستی کی سزا بہن کو دی گئی۔ نوجوان سے انتقام لینے کیلئے اس کی بہن کی بے حرمتی کی گئی۔ پنچائت نے لڑکے پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جو لڑکے نے بھر دیا لیکن مخالفین کا دل ٹھنڈا نہ ہوا اور تحصیل دارین کے گائوں مٹ میں لڑکے کی بہن کو برہنہ کرکے بازار کے چکر لگوائے گئے۔ بے قصور لڑکی کی حالت پر کسی کو رحم نہ آیا۔ گائوں کے بازار میں لڑکی روتی رہی اور مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن کوئی نہ آیا، مظلوم لڑکی کے اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔آئی این پی کے مطابق خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر حملہ کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملزموں کے خلاف واضح اور نظر آنے والے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس کو وزیراعلیٰ ہائوس پشاور طلب کیا جنہوںنے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا واقعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور اب تک 9 میں سے 7 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...