خانیوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح بہبود اور تفریحی سرگرمیوں کے ترقیاتی منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادو ںپر مکمل کرارہی ہے خانیوال میں فضل پارک کے مقام پر جھیل کا منصوبہ ضلع خانیوال کے عوام کے لیے ایک بہترین تفریح گاہ ثابت ہوگا ۔انہوں نے یہ بات جھیل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ‘ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ فیصل شہزاد سمیت محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ جھیل کے تعمیراتی کام کو میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ رواں مالی سال کے اندر ہرصورت کمل کیا جائے تاکہ اس تفریح گاہ کو عوام کے لیے کھولا جاسکے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ڈی ایچ کیوہسپتال خانیوال کا اچانک معائنہ کیا جہا ںپر انہو ںنے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی ‘ادویات کی فراہمی سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔