کاتالونیا کے معزول صدر فرار ،بیلجیئم پہنچ گئے‘ سیاسی پناہ کی درخواست

برسلز (آئی این پی+ نیٹ نیوز) مقدمات کا خوف،کاتالونیا کے سابق صدراپنے 5 ساتھیوں سمیت بیلجیئم فرار ہو گئے۔ کاتا لونیا کی سپین سے آزادی کا اعلان کرنیوالے سابق کاتالونیا کے صدر پوئجدیمونٹ اور 5 وزراء ہسپانوی حکومت کو چکمہ دے گئے۔ سابق صدر بذریعہ سڑک فرانس کے شہر مارسیل پہنچے جہاں سے فلائٹ کے ذریعے برسلز پہنچ گئے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے برسلز میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ دوسری طرف سپین کے پراسیکیوٹر خوسے مینوئل ماسا نے گزشتہ جمعہ کو کاتالونیا میں آزادی کے اعلان کے ذمہ دار سیاستدانوں کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور ان پر بغاوت، ملک میں فسادات ، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سمیت دیگر متعلقہ جرائم کی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن