نتیجہ خیز بات چیت کے لئے بھارت کو آگے آنا ہوگا: عبدالباسط

Nov 01, 2017

سرینگر(آن لائن)نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے حریت کانفرنس کو اعتما د میں لینے کا مشورہ دیتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے حریت کانفرنس کو اعتماد میں لئے بغیر وادی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہو ں نے کہا حریت کانفرنس کو اعتماد میں لئے بغیر بات چیت کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا بھارت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے۔ حریت کانفرنس کے رول کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق ہائی کمشنر نے کہا حزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد میر واعظ، عمر فاروق،علی شاہ گیلانی اور یاسین ملک ایک ہی پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کا بات چیت میں اہم رول ہے کیونکہ ریاست جموں کشمیر کے لوگ حریت کانفرنس کو فریق تسلیم کرتے ہیں ۔بھارت کو نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے آگے آنا ہو گا۔

مزیدخبریں