کراچی میں سٹریٹ کرائم کم نہ ہوسکے، اکتوبر میں بھی روزانہ 164وارداتیں ہوئیں

کراچی (صباح نیوز)ماہ اکتوبر میں بھی کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع نہ ہو سکی۔سی پی ایل سی کی جانب سے یکم اکتوبر تا27اکتوبر تک تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران یومیہ اسٹریٹ کرائم کی 164 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔گزشتہ ماہ کے 27 دنوں کے دور ا ن 101 شہری گاڑیوں سے محروم ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی 2ہزار7وارداتیں ہوئی ہیں۔2ہزار 345 شہری موبائل فون سے محروم کر دیے گئے جبکہ بھتہ خوری کی 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ مختلف واقعات میں22 افراد کو قتل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن