کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت نے جعلی دستاویزات کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث نجی بینک کے لیزنگ برانچ کے نائب صدر کو 4 سال قید اور 2 کروڑ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنا دی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو جعلی دستاویزات کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نجی بنک کی لیزنگ برانچ کے نائب صدر مکرم عالم کو 4 سال قید اور 2 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مقدمہ کے شریک ملزم سلمان کو عدم ثبوت بری کردیا۔
کراچی: احتساب عدالت، کرپشن پر نجی بنک کے نائب صدر کو 4 سال قید و جرمانہ
Nov 01, 2017