ملتان، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

Nov 01, 2017

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کی ۔ ہمایوں روڈ پر پیش آنے والے واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ریسکیو نے زخمی پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کر دیا۔ہمایوں روڈ کے مقام پر دو نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔

مزیدخبریں